مصطفی کمال کا ایاز پلیجو سے رابطہ والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مصطفی کمال کا ایاز پلیجو سے رابطہ والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ایاز لطیف پلیجو سے فون پر رابطہ کرکے ان کے والد رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے سندھ کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اوررسول بخش پلیجو کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جاتا رہے گا۔دریں اثنا پاک سرزمین لیبر فیڈریشن حیدرآباد بلدیہ عظمی سے تعلق رکھنے والے کارکن صغیر راچپوت کے انتقال پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال،صدر پی ایس پی انیس قائمخانی اور صدر پی ایس پی لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کے اللہ رب العزت مرحوم صغیر راجپوت کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند کرے