طیبہ تشددکیس،وفاق کی درخواست پر ملزمان کی سزاایک سے بڑھاکر 3سال کردی گئی

طیبہ تشددکیس،وفاق کی درخواست پر ملزمان کی سزاایک سے بڑھاکر 3سال کردی گئی
 طیبہ تشددکیس،وفاق کی درخواست پر ملزمان کی سزاایک سے بڑھاکر 3سال کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے طیبہ تشددکیس انٹراکورٹ اپیل کافیصلہ سنادیا ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اوراہلیہ ماہین کی سزاایک سے بڑھاکر 3سال کردی جبکہ ملزمان کی درخواستیں خارج کر کے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل نے کی۔عدالت نے طیبہ تشددکیس انٹراکورٹ اپیل کافیصلہ سناتے ہوئے وفاق کی درخواست منظورکر لی اورملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اوراہلیہ ماہین کی سزاایک سے بڑھاکر 3سال کردی گئی اور ملزمان کی درخواستیں خارج کر کے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ جرمانہ بھی بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دیا۔
واضح رہے کہ طیبہ تشدد کیس میں وفاق نے ملزمان کی سزابڑ ھانے کی اپیل دائرکی تھی ۔