کیریئر کے آغاز پر سہواگ بہت شرمیلے تھے: سچن ٹنڈولکر

کیریئر کے آغاز پر سہواگ بہت شرمیلے تھے: سچن ٹنڈولکر
کیریئر کے آغاز پر سہواگ بہت شرمیلے تھے: سچن ٹنڈولکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یوا ین پی) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ وریندرسہواگ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بہت زیادہ شرمیلے اور کسی سے بات بھی نہیں کیا کرتے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سہواگ مجھ سے بھی بات نہیں کرتے تھے، میں نے سوچا کہ اگر ان کے ساتھ مجھے اوپننگ کرنا ہے تو پھر ایک دوسرے سے جان پہچان بنانا ضروری ہے، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ چلو کھانا کھانے چلتے ہیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا پسند ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ میں سبزی خور ہوں جس پر میں نے پوچھا کہ کیوں ؟تو وہ کہنے لگے کہ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ اگر میں نے مرغی کھائی تو موٹا ہوجاؤں گا، اس طرح میں نے ان کی جھجھک اتاری۔دوسری جانب سہواگ نے بھی تسلیم کیا کہ کیریئر کے آغاز میں سینئر پلیئرز سے بات کرتے ہوئے وہ شرماتے تھے۔

مزید :

کھیل -