عوامی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں ہورہی ہیں،گرفتاریوں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا:اکرم خان درانی

عوامی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں ہورہی ہیں،گرفتاریوں سے کسی کا پیٹ نہیں ...
عوامی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں ہورہی ہیں،گرفتاریوں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا:اکرم خان درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنمااور خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں ہورہی ہیں،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی صرف گرفتاریوں کی خوشخبریاں سناتے ہیں،گرفتاریوں سےکسی کا پیٹ نہیں بھرتا،وزیراعلیٰ سوتے رہتے ہیں جاگتے کم ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے رواں بجٹ میں کسی کی کوئی کارکردگی نہیں،اپوزیشن ممبران کے حلقوں میں ایک پائی کا کام نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ کے پی سوتے رہتے ہیں جاگتے کم ہیں،بلین ٹریز سونامی کے نگہبان اہلکاروں کو 26 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی،مالم جبہ اوربی آر ٹی کرپشن بہت بڑے سیکنڈل ہیں مگرنیب خاموش ہے،بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔