عثمان بزدار پنجاب کو بیماریوں سے پاک کریں گے،سعید الحسن

  عثمان بزدار پنجاب کو بیماریوں سے پاک کریں گے،سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے آبائی حلقہ کے عوام سے ملا قات میں کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ کوبیماریوں سے پاک اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں تیزی سے کار بند عمل ہیں۔اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ حکمت عملی اور دور اندیشی سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور محفوظ رہنے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تما م علمائے کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو کرونا ویکسی نیشن کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کرونا جیسی خطرناک اور مہلک وبا سے بچنے کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 677 ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔قائم ویکسی نیشن سنٹرزبغیر کسی چھٹی کے چوبیس گھنٹے عوام کو ویکسی نیشن لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم با شعور قوم ہیں۔

   اس ویکسی نیشن کے بارے افواہ ساز فیکٹریوں اور نا عاقبت اندیش افراد نے گمراہ کن پرا پیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے۔جس کا عوام ہر سطح پرمقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت اور قومی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کردار بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف ممالک سے کثیر سرمائے سے کرونا ویکسین خرید کر عوام کو بلا معاوضہ سے کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے انجکشن لگا رہی ہے۔انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے میں تاخیر جان لیوا اور ممکنہ سماجی پابندیوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا سے بچاؤ اور معمولات زندگی کی بحالی کے لئے فوری ویکسی نیشن سنٹرز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔