کریڈٹ کارڈ سے بل ادا کرنیوالوں کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری

کریڈٹ کارڈ سے بل ادا کرنیوالوں کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری
کریڈٹ کارڈ سے بل ادا کرنیوالوں کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن  لائن) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج اپنا تیسرا بجٹ پیش کر رہی ہے جس میں ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بڑی خوشخبری کی امید ہے ۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم رکھی جائے، بجٹ 22-2021  کیلئے وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں بڑے اضافے کی خوشخبری سنا چکی ہے ۔

گزشتہ چند ایام میں وفاقی وزراء مختلف مواقعوں پر سرکاری ملازمین کو بجٹ میں بڑی خوشخبری دینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔ 

ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر وفاقی حکومت ڈیمز پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کیلئے بجٹ 22-2021 کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کیلئے 84 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ کے فور ، نئی گاج اور سندھ کے چھوٹے ڈیمز کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ کچھی کینال ، آواران، وینڈر اور پنجگور ڈیم کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے متخص کئے ۔پنجاب میں غیر اور پپین ڈیم کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

بجٹ 22-2021 میں ٹرانسمیشن سسٹم کی اپر گریڈیشن کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،  کراچی کے کے ٹو ، کے تھری کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے بجٹ میں 4 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

مزید :

بزنس -بجٹ -