دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کا سامنا 

 دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کا سامنا 
 دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کا سامنا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا۔
منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم میں نچلے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جبکہ دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جبکہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ سیلاب میں 6 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔