خواجہ آصف پر سیاہی کس نے اور کیوں پھینکی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں، جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا کیونکہ نوجوان کا تعلق پی ٹی آئی یا ن لیگ سے نہیں ہے بلکہ ۔۔۔

خواجہ آصف پر سیاہی کس نے اور کیوں پھینکی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں، جان کر ہر ...
خواجہ آصف پر سیاہی کس نے اور کیوں پھینکی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں، جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا کیونکہ نوجوان کا تعلق پی ٹی آئی یا ن لیگ سے نہیں ہے بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر تحریک لبیک کا کارکن ہے جس نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے دوران خواجہ آصف تقریر کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ سیاہی خواجہ آصف کے چہرے اور بالوں پر گری جبکہ ان کے کپڑے بھی خراب ہوگئے، قریب کھڑے کئی کارکنان بھی اس سیاہی سے متاثر ہوئے۔ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو لیگی کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بھرے جلسے میں نوجوان نے خواجہ آصف کا ’منہ کالا کردیا‘
خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تحریک لبیک کا کارکن ہے اور اس نے ختم نبوت ﷺ حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر ان پر سیاہی پھینکی ہے۔ وزیر خارجہ پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا نام فیض الرسول بتایا جاتا ہے جو کہ سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقے مظفر پور کا رہائشی ہے۔