پی ایس ایل 9، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونیوالے میچ کا نتیجہ آگیا

پی ایس ایل 9، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونیوالے میچ کا نتیجہ آگیا
پی ایس ایل 9، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونیوالے میچ کا نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2رنز سےشکست دے دی۔ 

پشاور زلمی کے 147 رنز کے جواب میں کراچی کنگز  کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی،  ٹم سیفرٹ41، جیمز وینس21، شعیب ملک 22، پولارڈ 1 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انور علی 13 اور عرفان خان40رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2، صائم ایوب، لک وڈ اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی تھی۔صائم ایوب 19 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہوئے، کپتان بابر اعظم 51 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،محمدحارث 13 رنز بناکرحسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ 1، کیڈمور9، روومین پال30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پچ پہلے بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہا ہے ، کراچی کنگز کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ۔ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو 160رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -