حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ اور حضرت بی بی فاطمہ الزہراؓ کے یو م وصال پر کانفرنس
لاہور(خبر نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ”امہات المؤمنین و سیدہ خاتون جنت“ حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ اور سیدہ خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ الزہراؓکے یو م وصال کے سلسلے میں آج صبح 10بجکر 30منٹ پر کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں ایک عظیم الشان کانفرنس ہوگی جس کی صدارت سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی مور اوقاف خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف آصف اعجاز سمیت تمام مسالک کے علماء کرام و دینی شخصیات بھی شریک ہونگی۔