پی ٹی آئی کا 22مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع
لاہور (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاپی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے لطیف کھوسہ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی لیکن ہوم سیکرٹری نے ابھی تک تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کی جماعت ایک پْر امن جلسے کرنا چاہتی لیکن اسکی اجازت نہیں دی جا رہی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ مینار پاکستان میں 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
دوبارہ رجوع