پانامہ لیکس سے وزیر اعظم اپنا عہدہ رکھنے کا جواز کھو چکے‘ شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا‘ عامر فرید کوریجہ

پانامہ لیکس سے وزیر اعظم اپنا عہدہ رکھنے کا جواز کھو چکے‘ شہداء ماڈل ٹاؤن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایڈیشنل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے جس وحشت و بربریت کا مظاہرہ کیا اور معصوم نہتے انسانوں کا قتل عام کیا اس کو دوسال مکمل ہونے پر بھی انصاف نہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔مگر ہم اللہ تعالیٰ کے انصاف سے ناامید نہیں ہیں۔شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،اس میں ملوث حکمرانوں سمیت تمام ذمہ داران جلد تختہ دار پر ہونگے۔ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد پاکستان آئیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نام آجانے کے بعد وزیراعظم اپنے عہدے پر رہنے کا جواز کھوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو پاکستان عوامی تحریک کا قلعہ بنائیں گے۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ،صوبائی آرگنائزر قمر عباس دھول،میڈیا ،عار ف رضوی،اختر ملانہ ، میجر محمد اقبال چغتائی اور محمد آصف نے شرکت کی ۔