پاکستان نے کرونا پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی،مامون راجپوت

پاکستان نے کرونا پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی،مامون راجپوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانا مامون راجپوت نے کہا ہے کہ شہباز شریف بیماری کا بہانہ کر کے نیب کے سامنے پیش ہونے سے کیوں ڈرتے ہیں،اگر کرپشن نہیں کی تو ڈر کیسا؟پاکستان پر مشکل وقت آیا ہوا ہے ان کو تو اب اپنے بھائی نواز شریف کو بھی واپس لانا چاپئے۔ رانا مامون راجپوت نے کہا کہ لٹیروں کے ٹبر کو پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہر صورت واپس کرنا پڑے گا،اب ان کی چالاکیاں نہیں چلیں گی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی پراجیکٹ کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں نیب کو اسے بھی واپس لانا چاہئے۔رانا مامون راجپوت نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں نقصان کم ہوا ہے،عوام کو چاہئے کہ حکومت کے بنائے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ہدایات کو پس پشت نہ ڈالیں کونکہ یورپی عوام نے ہدایات پر عمل نہ کرکے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت جس طرح غریبوں میں پیسے تقسیم کئے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں،مامون راجپوت نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس موذی مرض پر بھی جلد قابو پا لے گا۔
مامون راجپوت

مزید :

صفحہ آخر -