گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے ٹرائلزجون میں ہونگے

 گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے ٹرائلزجون میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ جون کے پہلے ہفتے منعقد ہونگے۔گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائیگا،۔پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کیلئے ٹرائلز ہونگے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 18جون سے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔
، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ 6 سے9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے،