بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،احسن اقبال 

 بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ ای سی کے عہدہداران نے شرکت کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کیلئے پانچ ہزار نئے اسکالر شپس کی اسکیم تیار کی جائے اور اسکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے۔
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -