آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے ...
آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل، پاک ایران سرحدی انتظام اورسرحدی منڈیوں کے قیام پر بھی گفتگوہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک ایران وسیع تر تعاون کے علاقائی امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اورافغان امن کیلئے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا،جواد ظریف نے کہاکہ ایران،پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات کیلئے سرگرم عمل ہے۔