این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، فہرست میں 14 امیدوار موجود ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل میں اپیلوں کے فیصلوں کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز ملک ، چودھری نصیر بھٹہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔
فہرست میں عبدالعزیز ، حبیب اللہ ، جمیل احمد سمیت دیگر کے نام موجود ہیں ۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال اور کورننگ امیدوار مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث ان کے نام موجود نہیں ۔
واضح رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور صدر مسلم لیگ ن لاہور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ، حلقہ میں ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے ۔