حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی۔
خبر رساں ادارے "آئی این پی " کے مطابق حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے۔