بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا ہوگی: رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا ہوگی: رانا ثناء اللہ
بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا ہوگی: رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ءاللہ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کیخلاف 190 ملین پاﺅنڈ کیس سے متعلق بڑا بیان دیدیا ۔
روز نامہ" امت" کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا ہوگی۔بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔  کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتہ ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

مزید :

قومی -