18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان, سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان, سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی ...
18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان, سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سے سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی ۔۔؟ اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ پر 18آئی پی پیز سے2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے، اس سے سالانہ70سے100ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔بجلی کی خریداری کے لیے ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ موڈ پر 1994 اور2002کی پاور پالیسیوں کے تحت 4267 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 18آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدہ 2 ہفتوں میں ہونے کا امکان ہے۔ ایک ہفتے کے بعد موجودہ ٹیک یا پے موڈ کی بجائے بجلی کی خریداری کے لیے 18آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے موڈ میں تبدیل کرنے کے امکانات بہت روشن ہیں لیکن 2ہفتوں کے وقت میں دونوں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے میں2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

 پاور سیکٹر انڈسٹری اور سرکاری حکام کے مطابق بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ حکومت ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ کے تحت بجلی کی اصل ترسیل کے خلاف ہی ادائیگی کرے گی اور آئی پی پیز کو صلاحیت کی ادائیگی بالکل بھی نہیں کی جائے گی۔