وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ...
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آج  پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تحفظات کا جائزہ لینا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
صوبائی وزیر نےپاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( PPMA) کے نمائندگان کو بتایا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا کمیٹی کی قیادت صوبائی وزراء کریں گے جس کا مقصد صحت  فارما سوٹیکل  کمپنیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے۔

صوبائی وزیر نے کمپنی مالکان سے کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، خاص طور پر سموگ کے دوران ضروری ادویات کی ترسیل جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو  بروقت طبی امداد کی فراہمی کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ  آئے ۔ صحت کا شعبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے، اور اس شعبے میں بہتری کے لیے فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور مینوفیکچررز کا تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بتایا کہ حکومت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ادائیگی کے میکانزم اور اس حوالے سےدرپیش مسائل کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے شعبہ صحت میں بہتری ممکن بنائی جائے گی۔