وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں جائیداد کے تنازع پر 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر خواتین پر تشدد افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے،خواتین اور بچے ریڈ لائین ہیں۔ تشدد کے واقعات قطعاً برداشت نہیں۔