پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنےکے سوال پر سوریا کمار یادیو نے بے بسی کا اظہار کردیا

پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنےکے سوال ...
پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنےکے سوال پر سوریا کمار یادیو نے بے بسی کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت نے آئندہ برس فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستانی حکومت بھارت کے نہ آنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بھارتی کرکٹ بورڈکے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ایسے میں ایک پاکستانی فین نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو (جو ان دنوں جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں) سے چیپمئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ پوچھ لی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا کمار یادیو ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کے ہمراہ بظاہر ایک گیمنگ زون میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔بھارتی کرکٹرز کو دیکھ کر وہاں موجود فینز اکھٹا ہوگئے۔ ایسے میں ایک پاکستانی فین نے سوریا کمار یادیو سے سوال کیا کہ آپ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟جس پر بھارتی کپتان نے جواب دیاکہ ' یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے'۔

مزید :

کھیل -