یمن میں جنازے پر حملہ، سعودی عرب نے تصدیق کردی،واقعہ جنگی جرائم میں شامل کئے جانے کا امکان

یمن میں جنازے پر حملہ، سعودی عرب نے تصدیق کردی،واقعہ جنگی جرائم میں شامل کئے ...
یمن میں جنازے پر حملہ، سعودی عرب نے تصدیق کردی،واقعہ جنگی جرائم میں شامل کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب نے دو روز پہلے یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز جنازہ پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریکارڈنگ ڈیٹا، عینی شاہدین کے بیانات اور فوجی انٹیلی جنس کا جائزہ لیں گے۔بی بی سی کے مطابق سعودی عرب نے نجی طور پر تو حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم عوامی سطح پر بیان تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ حملے میں ایک سو ساٹھ افراد مارے گئے تھے ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائٹر پائلٹ نے اپنے طور پر بمباری کا فیصلہ کیا تھا یا اعلیٰ کمان کی جانب سے ایسا کرنے کا کہاگیا تھا۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ امریکی حکومت کے وکلا نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہو سکتا ہے کہ امریکہ کو شریک جنگ تصور کیا جائے۔اگرچہ سعودی عرب نے ابھی تک سرکاری طور پر یمن میں نمازہ جنازہ کے اجتماع پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس جنگ میں حمایت کا امریکی اصولوں کے تحت دوبارہ جائزہ لے گا۔