شاہد آفریدی جونیئر، بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتا ہوں: میانداد

شاہد آفریدی جونیئر، بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتا ہوں: میانداد
شاہد آفریدی جونیئر، بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتا ہوں: میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر جاوید میاندان نے کہا ہے کہ وہ بڑے ہونے کے ناطے شاہد آفریدی کو معاف کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان سے ان کا دل بہت دکھ لیکن وہ بڑے ہونے کے ناطے انہیں معاف کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر جواب دیا تھا کہ جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کا ہی مسئلہ رہا ہے، ان میں اور عمران خان میں بس یہی ایک فرق ہے۔

جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ،ان میں اور عمران خان میں یہی فرق ہے: شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد جاوید میانداد بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ”کہ شاہد آفریدی میچ فکسر ہے اور اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے،انہیں ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے،ان کو معافی مانگنا پڑے گی۔ شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے ، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی۔ شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔اگر شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ دیا گیا تو بعد میں ہر کرکٹرکہے گا کہ اسے بھی فیئر ویل میچ دیا جائے۔“

شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ،وہ میچ فکسر ہے،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : جاوید میانداد
جاوید میانداد کے زوردار بیان کے بعد شاہد آفریدی ایک بار پھر میدان میں آئے اور کہا کہ جا وید میاں داد لیجنڈری کرکٹر ہیں مگر انہوں نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا اور کافی سخت زبان استعمال کی ،کافی عرصے سے برداشت کررہا تھا لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ جاویدمیاندادسے متعلق جو کچھ کہا اس پرافسوس ہے،جوکہا اس پرافسوس ہے لیکن میراردعمل بھی فطری تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت بھی کر دی۔

آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
اس سارے معاملے پر لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم بھی چپ نہ رہ سکے اور دونوں سے معاملہ رفع دفع کرنے کی بات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کرکٹرز کی بہت عزت کرتے ہیں جبکہ دونوں کرکٹرز بھی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ ختم ہو جائے گا۔

جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں قابل احترام ہیں ،معاملہ جلد ہونا چاہیے :وسیم اکرم
ایسا لگتا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے وسیم اکرم کی بات مان لی ہے اور جاوید میانداد نے پہل کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آفریدی کے بیان سے دل بہت دکھا لیکن وہ میرا جونیئر ہے اس لئے اسے معاف کرتا ہوں اور اس کیلئے دعا گو ہوں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -