معاملہ حل ہونا چاہئے، بات بڑھی تو نیا پنڈورا باکس کھلے گا اور تماشا لگے گا: شعیب اختر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں کیونکہ اگر یہ معاملہ بڑھ گیا تو پھر ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور بہت سے لوگوں کیلئے تماشا لگ جائے گا۔
شاہد آفریدی جونیئر، بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتا ہوں: میانداد
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ رات شاہد آفریدی کے ساتھ بات ہوئی ہے اور اسے سمجھایا ہے کہ معاملہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کی بہت عزت کرتے ہیں اور بڑوں کو درگزر کرنا چاہئے اور اپنے الفاظ واپس لے لینے چاہئیں۔ انہوں نے گزشتہ دو تین ماہ میں شاہد آفریدی کو بہت ذلیل کیا ہے اور اس کے خلاف بہت کچھ کہا ہے۔ وہ شائد جذبات آ کر زیادہ بات کر گئے ہیں جبکہ آفریدی کا ردعمل فطری تھا، حالانکہ وہ اپنی بیٹنگ کی طرح کچھ بھی کہہ سکتا تھا لیکن پھر بھی اس نے برداشت کیا۔
معاف کرنے پر شکریہ، جاوید میانداد نے اپنے الزامات واپس نہ لئے تو عدالت جاﺅں گا: شاہد آفریدی
انہوں نے کہا کہ مجھے معاملات حل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اگر جاوید میانداد اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے تو پھر بات بڑھے گی اور ایک نیا پنڈورا باکس کھلے گا۔ اگر معاملہ عدالت گیا تو پھر آفریدی والا کیس ہی نہیں رہے گا بلکہ پچھلی باتیں بھی نکلیں گی اور عدالت مزید معاملات پر بھی تحقیقات کرائے گی۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ باہر آئے گی۔