عسکری حکام کی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کی تردید، صحافی کا نام وزیر داخلہ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا: شاہزیب خانزادہ

عسکری حکام کی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کی تردید، صحافی کا ...
عسکری حکام کی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کی تردید، صحافی کا نام وزیر داخلہ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا: شاہزیب خانزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ عسکری ذرائع نے صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ فوج نے صحافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی براہ راست ہدایات پر ڈان اخبار کے اسسٹنٹ ایڈیٹر سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ تمام ایئرپورٹس پر زبانی ہدایت کی گئی کہ ای سی ایل میں نام نہ بھی ہو تب بھی اس صحافی کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

خفیہ میٹنگ کی خبر چھاپنے والے ”ڈان“ کے رپورٹر کا نام ای سی ایل میں شامل
انہوں نے کہا کہ ہماری اعلیٰ ترین عسکری ذرائع سے بات ہوئی ہے جنہوں نے سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اعلیٰ ترین عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے خبر دینے والے کےخلاف کارروائی کانہیں کہا اور نہ ہی کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔ ہم نے نہیں کہا ہمیں انگریزی اخبارکے صحافی سیرل المیڈا پر اعتراض ہے،ہمارا اعتراض صرف یہ ہے اتنی حساس خبر، اتنے حساس اور اہم اجلاس سے باہر کیسے آئی اور خبر کو توڑ مروڑ کر کیوں پیش کیا گیا؟۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جس نے خبر لیک کی اس کا پتا چلایا جائے اور اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -