آفریدی سے لڑائی، میانداد نے بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا
کراچی (سپورٹس ڈیسک) سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ مشترکہ دوستوں کی کوشش کے باعث جاوید میانداد نے ایک دو روز میں میڈیا پر آکر آفریدی کے ساتھ معاملہ کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے تنازعہ کو ختم کرانے کیلئے ایک مشترکہ دوست متحرک ہوگیا ہے جس نے دونوں کی کانفرنس کال پر بات کرائی ہے ۔ کال کے دوران دونوں جانب سے گلے شکوے کیے گئے اور آفریدی نے میانداد کو کہا کہ آپ کے الزامات سے نہ صرف میرا دل دکھا ہے بلکہ میرے بے داغ کیریئر پر داغ لگا ہے۔ آپ میرے بڑے ہیں اور نہیں چاہتا کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں بلکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے الزامات واپس لے لیں جس پر میانداد نے کہا کہ وہ ایک دو روز میں میڈیا پر آ کر معاملہ کلیئر کردیں گے۔