ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آن لائن) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 2.6 ین (1.5 فیصد) بڑھ کر 172 ین (1.52 ڈالر)) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 440 یوان اضافے کے ساتھ 12750 یوان (1842 ڈالر)) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 1.2 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 134.2 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -