شاکر کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج  ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب‘ ضلع  بھر میں 16 اکتوبر کو مظاہروں کا بھی اعلان

شاکر کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج  ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب‘ ضلع  بھر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) جمیعت علمائے اسلام ف گروپ کے ضلعی نائب صدر حذیفہ شاکر  کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت عالیہ نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی،ضلعی نائب صدر حذیفہ شاکر کی (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
نظر بندی ختم نہ کرنے پرجمعیت علماء اسلام ف گروپ نے  ضلع بھر میں 16 اکتوبر کو  مظاہرے اور دھرنے کا اعلان کردیا، تفصیل کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے گروپ کے ضلعی نائب صدر مولانا حذیفہ شاکر کوایک ہفتہ سے  غیر قانونی طور پر نظر بند کر دیا گیا ہے،ان کی غیر قانونی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ہے جس پر عدالت عالیہ نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے،دوسری طرف جمیعت علمائے اسلام ف کے گروپ کے رہنماؤں ضلعی صد مولانا یحییٰ عباسی، جنرل سیکرٹری مولانا شبیر لقمان، مولانا کلیم لدھیانوی، مولانا معین الدین، حکیم ضمیر احمد، قاری مغیث الرحمن،اظہر جاوید،تحصیل صدر حضرت مولانا محمد انور شاکر، مولانا عبدالمجید قاسمی، قاری عبداللہ بن مسعود، مولانا رفیق مجاہد،مولانا حفیظ اللہ خان، مولانا معاویہ ارشد،شیخ یعقوب انصاری و دیگر نے ان کی غیر قانونی نظربندی  پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا حذیفہ شاکرکی فوری طور پر نظر بندی ختم نہ کی گئی تو 16اکتوبر کو ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔
اعلان