اسلامی نظام کیلئے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے،دردانہ صدیقی

  اسلامی نظام کیلئے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)  جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد وقت کی اہم  ضرورت ہے, وژن کی طرف پیش رفت کے لئے تنظیم  اور شعبہ جات میں باہم ربط و تعاون اور ہم آہنگی درکار ہے۔ جماعت اسلامی کی پہچان اس کی دعوت اور اس کے افراد کار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تفہیم منصوبہ ورکشاپ برائے ناظمات  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 دو روزہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ اجتماعیت کا ہرفرد اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہو۔ معاشرے میں دین کا پیغام پہنچاناہر مسلمان کا مشن ہونا چاہیے۔ ورکشاپ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وقاص انجم جعفری نے قرآن و سنت کی روشنی میں  اسٹریٹجک پلاننگ کی اہمیت پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسان کو ایک بہترین پلانر بنانا چاہتا ہے


، اگر ہمیں اپنی تنظیم کو زندگی کے گوشوں دائروں میں غالب کرنا ہے تو اس کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرنا ہوگی، تب ہی ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوسکے گی۔