اتوار کو کام کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ معروف ٹی وی میزبان نے دلچسپ وجہ بتادی

اتوار کو کام کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ معروف ٹی وی میزبان نے دلچسپ وجہ بتادی
اتوار کو کام کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ معروف ٹی وی میزبان نے دلچسپ وجہ بتادی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان ڈین واکر ان دنوں ایک ڈانس شو ’سٹرکٹلی کم ڈانسنگ‘ (Strictly Come Dancing)میں بھی بطور امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اس شو میں ان کی جوڑی پروفیشنل ڈانسر نادیا بیشکووا کے ساتھ ہے اور گزشتہ چند ہفتوں سے ان دونوں نے اپنی ڈانس کی مہارت سے شو کے ججوں کو حیران کر رکھا ہے۔44سالہ ڈین واکر کی وجہ سے اس شو کی شوٹنگ کا شیڈول بھی کافی سخت چل رہا ہے کیونکہ ڈین واکر اتوار کے روز کبھی بھی کام نہیں کرتے اور اب انہوں نے اپنی اس عادت کا راز بھی لوگوں کو بتا دیا ہے۔

دی سن کے مطابق بی بی سی بریک فاسٹ کے میزبان ڈین واکر نے بتایا ہے کہ اتوار کا دن مذہبی عبادت اور فیملی کے لیے مختص ہوتا ہے لہٰذا میں کبھی بھی اتوار کے دن کام نہیں کرتا۔ واکر نے بتایا کہ میری پوری فیملی ہی اتوار کے دن کام نہیں کرتی کیونکہ پوری فیملی ہی اس مذہبی عقیدے پر کاربند ہے کہ اتوار کا دن ہمارے مذہب اور فیملی کے لیے ہے۔

 واضح رہے کہ شیفیلڈ کے رہائشی ڈین واکر اپنی اہلیہ سارا کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 14، 12اور 8سال ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -