قومی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جب کہ سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے اور سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محمد یوسف نے 2ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔