انگلینڈ نے پاکستانی باؤلرز کی دھنائی کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 700 رنز بنا لیئے ہیں جس میں ہیری بروک اور جوئے روٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی دسویں بڑی پارٹنر شپ قائم کر دی ہے جبکہ یہ انگلینڈ کی پہلی سب سے بڑی ٹیسٹ پارٹنرشپ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے جوئے روٹ 262 بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم ہیری بروک 261 رنز بنا چکے ہیں اور 432 رنز کی پارٹنر شپ کے ساتھ انگلینڈ کی پہلی بڑی اور ٹیسٹ کرکٹ کی دسویں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 556 رنز بنا ئے تھے جس میں سب سے اہم کرد ار کپتان شان مسعود کا رہا جنہوں نے 151 رنز کی اننگ کھلی جبکہ سلمان آغا اور عبداللہ شفیق نے سینچری سکور کی ۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے لمبی پارٹنر شپ 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو کے سٹیڈیم میں سری لنکا کے سنگاکارا اور جے وردنے نے بنائی جو کہ 624 رنز کی تھی ۔