راولپنڈی میں 8روز کیلئے دفعہ 144نافذ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8روز کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔
سما ٹی وی کے مطابق دفعہ 144شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے باعث لگائی گئی ،راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، احتجاج سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدہوگی،راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائدہوگی۔
اس کے علاوہ دفعہ 144کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی،دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ امن وامان کے قیام اور انسانی جانوں، املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،ترجمان محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس 15اور16اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔