جیل میں قید عمران خان کی صحت کے بارے میں اہم معلومات پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئیں

جیل میں قید عمران خان کی صحت کے بارے میں اہم معلومات پہلی مرتبہ منظر عام پر آ ...
جیل میں قید عمران خان کی صحت کے بارے میں اہم معلومات پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ای سی جی معمول کے مطابق ہے جب کہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درد اور بواسیر کی شکایت کی تھی مگر جیل آکر اس بارے نئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے جسے جیل اسپتال کے ڈاکٹر خود کھا کر اس کے صحت بخش ہونے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد کھانہ عمران خان کو دیا جاتا ہے۔ 

واضح رہے اس حوالے سے جیو نیوز (جنگ/دی نیوز) نے جیل حکام سے خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کے بیان کی روشنی میں رابطہ کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی جیل میں صحت بہت خراب ہوگئی ہے جب کہ بیرسٹر سیف سے تبصرے کے لیے رجوع کیا وہ دستیاب نہیں تھے۔