امتیاز عالم نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پشتون قومی جرگے کو تجاویز دیدیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پشتون قومی جرگے کو تجاویز دیدیں
منظور پشتین، پشتون تحفظ موومنٹ اور پشتون قومی جرگہ کے معزز شرکا ءکو دلی مبارکباد دی ہے امتیاز عالم نے کہا ہے کہ امید ہے دہشت گردی اور طالبان نواز عسکری مہموں کے ہاتھوں پختون قوم کو جن مصیبتوں، قتال اور گھر بار کی تباہیوں کا سامنا کرنا پڑا اسکو ختم کرنے کے لیے قومی جرگہ تمام زیادتیوں و مظالم اور طالبان و دہشت گردی کے خاتمے کی طرف تاریخی قدم بڑھائے گا۔
امتیاز عالم نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ قومی نابرابری اور جبر کی نوآبادیاتی طرز کی حکمرانی کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل طے کرے۔اب وقت ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے قومی جرگے کی تجاویز کو تسلیم کیا جائے اور امن وامان کا کام عوام کے ہاتھوں میں دیا جائے ۔پختون خواکے عوام کے معدنی ذرائع پر انکے حق کو تسلیم کیا جائے ۔ پشتو زبان اور پشتون ثقافت کو تسلیم کیا جائے۔ سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں امن اور تعمیر نو کا کام مقامی جرگوں یا منتخب مقامی حکومتوں کو دیا جائے۔ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں۔ بجلی کی رائلٹی ادا کی جائے۔ علی وزیر و دیگر سیاسی ورکرز کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور پنجابی دانشور اور صحافی قومی جرگے کے جمہوری و آئینی اور امن دوست اقدامات کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور پی ٹی ایم پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرے ہوئے اسکی واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ عوام کے حق اظہار و حق اجتماع اورحق تنظیم کا احترام کیا جائے۔