چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

 چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ الوداعی ڈنر پر 2 ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فُل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کردیا گیا، اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ بھیجا۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فُل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔

مراسلے کے مطابق الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگرچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معذرت کی ہے۔

چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -