اسلام آبادپولیس کی فائرنگ سے مبینہ منشیات فروش ہلاک ، علاقہ مکینوں کے تشدد سے دونوں اہلکار بھی دم توڑگئے

اسلام آبادپولیس کی فائرنگ سے مبینہ منشیات فروش ہلاک ، علاقہ مکینوں کے تشدد ...
اسلام آبادپولیس کی فائرنگ سے مبینہ منشیات فروش ہلاک ، علاقہ مکینوں کے تشدد سے دونوں اہلکار بھی دم توڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقے ڈورا میں پولیس کی فائرنگ سے مبینہ منشیات فروش ہلاک ہوگیاجبکہ علاقہ مکینوں کے تشدد سے دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہارگئے۔ پولیس کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک مخبر کی اطلاع پر ڈورا میں منشیات فروشوں کی معلومات لینے گئے تھے جس پر مبینہ منشیات فروش ندیم کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔ پولیس کانسٹیبل عنصر کی فائرنگ سے ندیم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اپنے اختیارات سے تجاوز پر علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں اور مخبر کو پکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا جس سے کانسٹیبل عنصر اور اے ایس آئی رمضان جاں بحق ہوگئے جبکہ مخبر زخمی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ندیم کی چند روز میں شادی ہونا تھی اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ، پولیس اہلکار مبینہ مخبر کیساتھ ساز باز کرکے ندیم کو تنگ کررہے تھے اور کسی وجہ کے بغیر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔

مزید :

اسلام آباد -