تحریک انصاف کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کرانیکا مطالبہ ،قراردادصوبائی اسمبلی میں جمع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قراردادصوبائی اسمبلی میں جمع کرا دی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی تعینات کے بغیر کراچی سمیت سندھ بھر میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات پاکستان رینجرز کی زیر نگرانی کرائے جائیں ۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے ، الیکشن کمیشن کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں ۔