پولیس نے گاڑی روکی تو پیچھے بیٹھی 3 سالہ بچی نے ایک لفافہ پکڑا دیا، اس میں کیا تھا؟ کھول کر دیکھا تو پولیس اہلکاروں کے بھی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

پولیس نے گاڑی روکی تو پیچھے بیٹھی 3 سالہ بچی نے ایک لفافہ پکڑا دیا، اس میں کیا ...
پولیس نے گاڑی روکی تو پیچھے بیٹھی 3 سالہ بچی نے ایک لفافہ پکڑا دیا، اس میں کیا تھا؟ کھول کر دیکھا تو پولیس اہلکاروں کے بھی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے ایک گاڑی کو روکا تو پیچھے بیٹھی 3سالہ بچی نے ایک لفافہ نکال کر آفیسرز کو پکڑا دیا۔ اس لفافے میں ایسی چیز تھی کہ دیکھ کر پولیس آفیسرز کے ہوش اڑ گئے اور انہوں نے فوراً بچی کے ماں باپ کو گرفتار کر لیا۔ اے جے سی ڈاٹ کام کے مطابق 26سالہ سکاٹ ہل اور 33سالہ میگن کیرل اگلی سیٹوں پر بیٹھے تھے جبکہ بچی کو انہوں نے پچھلی سیٹ پر بٹھا رکھا تھا اور اسے اچھی طرح سیٹ پر محفوظ نہیں کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے انہیں روک لیا۔
جیسے ہی آفیسرز کار کے قریب آئے، بچی نیچے جھکی اور سیٹ کے نیچے سے ایک پاﺅچ نکال کر اس کی زپ کھولی اور اسے آفیسر کے سامنے کر دیا تاکہ وہ اس کے اندر موجود مواد کو دیکھ لے۔ اس پاﺅچ کے اندر ایک لفافہ تھا جس میں چرس اور دیگر منشیات موجود تھیں۔پولیس نے سکاٹ اور میگن کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف منشیات رکھنے اور بچی کو خطرے سے دوچار کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بچی کو پولیس نے چائلڈ پروٹیکٹو سروسز کے حوالے کیا اور بعد ازاں اسے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -