ایسے پاکستانیوں نے بھی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کرا دی کہ وزیراعظم عمران خان بے اختیار شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے، یہ کون لوگ ہیں اور کتنی رقم دی؟ جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

ایسے پاکستانیوں نے بھی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کرا دی کہ وزیراعظم عمران خان بے ...
ایسے پاکستانیوں نے بھی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کرا دی کہ وزیراعظم عمران خان بے اختیار شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے، یہ کون لوگ ہیں اور کتنی رقم دی؟ جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیمز فنڈ کو اکٹھا کرتے ہوئے قوم سے بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات دینے کی اپیل کی تو ہر کوئی اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کارخیر میں حصہ ڈالنے میں مصروف ہو گیا۔
امیر افراد کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ تو جاری ہے ہی مگر ایسے میں پاکستان میں مقیم کچھ ایسے افراد بھی ڈیمز فنڈ میں عطیہ دیدیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خاص طور پر ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا تو وزیراعظم عمران خان ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔