کرکٹ سیریز سے قبل سری لنکن وزیر اعظم میدان میں کود پڑے، اپنے بورڈ کو بڑا حکم دے دیا، معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

کرکٹ سیریز سے قبل سری لنکن وزیر اعظم میدان میں کود پڑے، اپنے بورڈ کو بڑا حکم ...
کرکٹ سیریز سے قبل سری لنکن وزیر اعظم میدان میں کود پڑے، اپنے بورڈ کو بڑا حکم دے دیا، معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن وزیر اعظم نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی کرکٹ ٹیم پر دہشتگردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے باعث بورڈ نے سکیورٹی امور کا از سر نو جائزہ لیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ حکام نے بدھ کے روز سری لنکن حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں لنکن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے منسٹری آف ٹیلی کمیونیکیشن ، فارن امپلائمنٹ اینڈ سپورٹس کے ذریعے دی جانے والی وارننگ کے بعد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس سے ملنے والی وارننگ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشتگردانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق انتہائی اقدامات اٹھائے اور دورہ پاکستان سے پہلے صورتحال کا از سر نو جائزہ لے۔

مزید :

کھیل -