شانگلہ کے عوام کا محکمہ جنگلات کیخلاف سراپا احتجاج

  شانگلہ کے عوام کا محکمہ جنگلات کیخلاف سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ محکمہ جنگلات کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے،ہمارے وسائل پر ہمیں حق نہیں جو نامنظور ہے۔جنگلات میں ساٹھ فیصد مالک جبکہ چالس فیصد حکومت کا ہے کہ باوجود محکمہ جنگلات شانگلہ مالک اور عوام کی ملکیت نہیں مانتی جن کیلئے ہرگز تیار نہیں محکمہ جنگلات شانگلہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے علاقے کے لوگوں کو مسائل میں گیر رہی ہیں جنگل میں مقامی کوٹہ سمیت اس وقت سوختی لکڑی پر پابندی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز محکمہ جنگلات کے خلاف مظاہرے سے مقررین نے کہی۔احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی ائی شانگلہ کے سرگرم رہنماء علامہ اقبال،حبیب طوفان، انجینئر معراج اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں تعینات فارسٹ آفیسرز عوام کو بلاوجہ تنگ کررہے ہیں،فارسٹ محکمہ شانگلہ عوام کو ریلیف کے بجائے عوام کو زاتی طور پر ٹارگٹ کررہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار ہونا چاہئے۔حکومت اس معاملے پر توجہ دیں۔احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فارسٹ کا جو نیا قانون بنایا ہے وہ بہترین قانون ہے ہم اس قانون کوسراہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے شانگلہ میں جو آفیسر بیٹھا ہے وہ صوبائی حکومت کے قانون کے بر عکس ہے، عوام کو بیجا تنگ کررہے ہیں اور احتجاجی مظاہرین کا صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ تھا کہ شانگلہ میں تعینات فارسٹ آفیسرز کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور پوری طور پر شانگلہ کے فارسٹ ڈویژن آفیسر کو شانگلہ سے تبدیل کیا جائے اور تحقیقات کیلئے بنائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔ادھر محکمہ جنگلات کے افیسران نے بتایا کہ مظاہرہ بلاجواز تھا سرکاری زمین اور جنگل کو نقصان کی اجازت نہیں دینگے مظاہرین میں اکثر پر فارسٹ کے درجنوں پرچے ہیں کسی کو بھی محکمہ جنگلات اور صوبائی ملکیت کو چیڑچاڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔عوامی تعاؤن کے حوالے سے جو حکومتی پالیسی ہوگی ان پر عمل کیا جائے گا ہم بھی عوام سے ہیں تاہم ذاتی انا اور مفادات کے خاطر جنگل اور صوبائی ملکیت کی بھینٹ نہیں چھڑانے دینگے۔۔