اداکارہ صبا قمر،بلال سعید کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ

 اداکارہ صبا قمر،بلال سعید کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے،عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے،عدالت نے 30 ہزار روپے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد ورانٹ گرفتاری منسوخ کئے ہیں،یادرہے کہ دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کئے تھے،صبا قمر اور بلال کے وکلاء نے آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی کروا دی،عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -