بہاء الدین زکریا پاکستان، سنٹرل ایشیاء کے درمیان پل،خضر فرہادو

بہاء الدین زکریا پاکستان، سنٹرل ایشیاء کے درمیان پل،خضر فرہادو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  خصو صی  رپورٹر)مسلم ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤالدین زکریا کی یاد میں عالمی صوفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادو نے کہ۔انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا پاکستان او(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
ر سنٹرل ایشیا کے درمیان ایک بڑا پل ہیں ان کے ایک شاگرد حضرت شاہ ہمدان نے پورے وسط ایشیا کو علم وحکمت کے خزانوں سے مالا مال کر دیا، کانفرنس سے انجمن تاریخ وآثار شناسی کے چئیرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی،پرسٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر سعدیہ کمال، سید افتخار علی گیلانی، راجہ اشرف اعوان اور راجہ مجاہد افسر نے حضرت بہاؤالدین زکریا کی خدمات و کارناموں پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کے اختتام پر کشمیر کے نامور سید علی گیلانی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور کورونا کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکت