سندھ ہائیکورٹ؛اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور 

سندھ ہائیکورٹ؛اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری ...
سندھ ہائیکورٹ؛اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی  اور فریقین سے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟وکیل نے کہاکہ آرٹیکل90اور91کے تحت وفاقی حکومت وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے،آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،وکیل طارق منصور نے کہاکہ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹ اور نہ ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔

عدالت نے کہاکہ اس سے قبل پرویز الٰہی بھی نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پرویز الٰہی کا 2013کانوٹیفکیشن اس سے مختلف تھا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائیکورٹس کے فیصلے کی نقول پیش کی جائیں،درخواست میں اسحاق ڈار کوفریق کیوں نہیں بنایاگیا؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنا دیں گے،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔