دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس؛ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس؛ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز ...
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس؛ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ سماعت کی،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہاکہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے،ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیئے جائیں،سپریم کورٹ کی نگرانی میں سٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں؟وکیل واپڈا سعد رسول نے کہاکہ تقریباً20ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں،سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیرسماعت مقدمات کے دوران 2018میں ازخودنوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عملدرآمد بنچ نے 17سماعتیں کیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ واپڈا کے اور بھی کئی منصوبے ہوں گے،کیا سپریم کورٹ واپڈا کے ہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے،وکیل واپڈا نے کہاکہ ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر پرائیویٹ فریقین کے درمیان بھی تنازعات تھے،سپریم کورٹ نے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتوں  کے بجائے اپنے پاس مقرر کئے،ہماری استدعا ہے کہ پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پر چلائے جانے چاہئیں،عدالت نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔