لاہور: 91 مرتبہ چالان کی زد میں آنیوالی گاڑی پکڑ ی گئی، 40 ہزار کا جرمانہ عائد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ٹریفک پولیس نے 77 مرتبہ سگنل توڑنے اور 91 بار چالان والی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس نے 91 ای چالان والی گاڑی کو ڈیفنس فیز 4 سے پکڑا اور اس پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نے77 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا اور 14 دفعہ لین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے کار سوار پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر بھرمیں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چالان کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانے کےلئے 12 ای چالاننگ ٹیمیں تعینات ہیں۔