سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے،حامد خان

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے،حامد خان
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے،حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان  اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہاکہ وکلا کسی صورت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات میں کمی کو برداشت نہیں کریں گے،اگر ہمیں پورے ملک میں تحریک چلانی پڑی تو چلائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حامد خان کاکہناہے کہ اعلیٰ عدلیہ، ملک و قوم کیلئے کوئی آواز بلند نہیں کررہا،یہاں آئینی پیکیج کی باتیں ہو رہی ہیں،وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم آئینی پیکج لا رہے ہیں،یہ آئینی پیکج خفیہ ہے، دنیا میں جہاں کہیں ایسا پیکج آتا ہے مہینوں بحث ہوتی ہے،حامد خان نے کہاکہ ہمارے نزدیک موجودہ پارلیمنٹ ٹھیک نہیں ہے،یہ حکومت صوبائی خودمختاری ختم کرنا چاہتی ہے،وکلا کسی صورت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات میں کمی کو برداشت نہیں کریں گے،معروف قانون نے کہاکہ اگر ہمیں پورے ملک میں تحریک چلانی پڑی تو چلائیں گے،شہبازشریف نے کہاکہ ہم کوئی آئینی عدالت بنانے جارہے ہیں،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ آئینی عدالتیں ہی ہیں۔